دوسروں پر الزام لگانے والا خود جھوٹا اور چور ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران نیازی اپنی صفر کارکردگی چھپانے کیلئے دوسروں پر فتوے لگا رہا ہے، ان سے اتحادی تنگ تھے، ان کی کارکردگی آٹا اور چینی چوری کے سوا کچھ نہیں، نااہل اور نالائقوں کو اسی طرح عوام اٹھا کر باہر پھینکیں گی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے والا عمران نیازی خود جھوٹا، چور اور سازشی ہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کلب کا جمہوری عمل میں کلیدی کردار ہے، گزشتہ دور میں صحافیوں پر بدترین تشدد کیا گیا، گزشتہ دور میں صحافیوں کے گھروں کا محاصرہ کیا گیا اور پروگرامز بند کرائے گئے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری کو یقین دلاتی ہوں ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی صفر کارکردگی چھپانے کے لیے دوسروں پر فتوے لگا رہا ہے، عمران نیازی سے اتحادی تنگ تھے، عمران نیازی کی کارکردگی آٹا اور چینی چوری کے سوا کچھ نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمہوریت کے لیے کردار ادا کرنے والے صحافیوں کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، گزشتہ 4 سال میں بیشتر صحافیوں کی زبان بند کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سازش ہو رہی تھی تو 28 مارچ تک خاموش کیوں رہے، نااہل اور نالائقوں کو اسی طرح عوام اٹھا کر باہر پھینکیں گی، 4 سال عمران خان نے منصوبوں کو بند کر کے رکھا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی کرپشن کے ریکارڈ عوام کے سامنے آ رہے ہیں، دوسروں پر الزام لگانے والا عمران نیازی خود جھوٹا، چور اور سازشی ہے، عمران نیازی کی قیادت میں مافیا عوام کو 4 سال لوٹتا رہا۔


