امریکہ میں طوفان سے 22ہلاک

نیویارک:امریکا کی ریاست ٹینیسی میں شدید طوفان کے باعث کم سے کم بائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور بہت سی عمارتیں تباہ م ہوگئیں۔ریاست ٹینیسی کی چار کاؤنٹی میں شدید طوفان سے انیس افراد کی موت ہوگئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ طوفان اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں طوفان کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی جس کی وجہ سے ہزاروں گھر اندھیروں میں ڈوب گئے۔ریاست ٹینیسی کے صدر مقام میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے –
Load/Hide Comments