ٹائیگر فورس کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کرے گی،عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کرے گی۔ ٹائیگر فورس غیر سیاسی ہے اس پر سیاست نہ کی جائے۔ اپوزیشن ٹائیگر فورس کو سیاست زدہ کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان مشکل کی اس گھڑی میں سندھ سمیت کسی بھی صوبے کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے سندھ حکومت نے مشکل وقت میں سندھ حکومت نے نوجوانوں کی خدمات لینے سے انکار کر دیا۔ لیکن پی ٹی آئی حکومت نے سندھ سے ایک لاکھ 54 ہزار جوانوں کو ٹائیگر فورس میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے جوانوں کو متحرک کریں گے۔ ٹائیگر فورس کے جوان ریلیف میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے ہمیں موجودہ مشکل کی گھڑی میں متحد ہو کر اور ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے۔ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ اس سے صرف پی ٹی آئی کو نوازا جا رہا ہے میں ان کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ ٹائیگر فورس کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرے گی۔ فورس کے نوجوان ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اپوزیشن ٹائیگر فورس کو سیسات زدہ کر رہی ہے وزیر اعظم کی ایک کال پر نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں