کورنا وائرس کے معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکیج کے منصوبوں پر آئیندہ 3 سال میں 80 سے 90 فیصد تک عملدرآمد سے شہر کا مواصلاتی نظام بہتر اور خوبصورتی میں اضافہ ہو گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی ایس ڈی پی 2019.20 اور کوئٹہ ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کی پیش رفت اور صوبے کی مجموعی مالی صورتحال کے جائیزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزراء زمرک خان اچکزء میر اسد بلوچ عبدالخالق ہزارہ اراکین صوباء اسمبلی اصغر خان اچکزئی ڈاکٹر ربابہ بلیدی چیف سیکریٹری فضیل اصغر ایڈیشنل چیف سیکر ٹر ی منصوبہ بندی و ترقیات ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سیکرٹری خزانہ سیکرٹری صحت سیکرٹری بلدیات سیکرٹری صنعت سیکرٹری کھیل اور کمشنر کوئٹہ نے اجلاس میں شرکت کی اے سی ایس ترقیات نے اجلاس کو ترقیاتی پروگرام میں شامل ترجیحاتی منصوبوں اور جاری اور نئی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص اور جاری فنڈز کی تفصیل کے علاوہ مجموعی مالی صورتحال اور ترقیاتی منصو بوں کیلئے دستیاب وسائل کے بارے میں بریفنگ دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تکمیل کے قریب منصوبوں کو فنڈز فراہم کر کے انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں مالی سال 2020.21 کے ترقیاتی پروگرام کے مجوزہ خدوخال کا جائیزہ بھی لیا گیا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ کورنا وائرس کے معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور لوگوں کا روزگار خطرے میں ہے جس سے بیروز گاری میں اضافہ کا سنگین خطرہ در پیش ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ ترقیات اور محکمہ خزانہ کو آئیندہ مالی سال کے بجٹ میں معاشی ترقی و تعاون اور روزگار کے مواقعوں میں اضافے کیلئے معاشی معاونت کے پروگرام شامل کرنے کی ہدایت کی اجلاس کو کوئٹہ ترقیاتی پیکییج کے حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ جوائینٹ روڈ فیز II سبزل روڈ اور سریاب کے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا شہر میں 7 پارکوں کی تعمیر و بحالی کے علاوہ 6 سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے پیکیج میں برور ی روڈ سرکی روڈ پرنس روڈ کوئلہ پھاٹک تا خیزء لنک بادینی روڈ پٹیل روڈ اور سریاب روڈ کی تعمیر وتوسیع کے منصوبے بھی شامل ہیں جن پر جلد کام کا آغاز ہو گا اجلاس میں منصوبوں کی کنسلٹینسی اور مانیٹرنگ وعملدرآمد میں نیس پاک کے غیر زمہ دارانہ رویہ پر تشو یش کا آظہار کر تے ہوئے اسے بھرپور طور پر نیس پاک کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں پی ڈی کوئٹہ کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شہر کی ڈرنیج اور نکاسی آب کے منصوبو ں کو بھی شامل کر نے کی ہدایت کی گئی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ کوئٹہ شہر کی ترقی کیلئے کام کرنے والے تمام اداروں میں مربوطیت نہ ہونے سے پیچیدگی اور مسائل پیدا ہوتے ہیں جن پر قابو پانے کیلئے ایک ہی ادارے کو منصوبوں کی منظوری اور مانیٹرنگ کا اختیار اور زمہ داری دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں