برازیل میں مزید 275اموات، متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
0 تبصرے
برازیلیا: برازیل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔براازیل میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 4ہزار 588افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 147 ہو گئی ہے۔ملک میں مزید 275افراد وائرس کا شکار ہو کر دم بھی توڑ گئے جس کے بعد اب کُل ہلاکتوں کی تعداد 7ہزار 25 ہو گئی ہے۔