سینڈیکٹ اجلاس میں غیر قانونی فیصلے کئے گئے، اے ایس اے جامعہ کی ساکھ خراب کر رہی ہے، پروگریسو پینل

کوئٹہ:پروگریسو پینل جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چانسلر جامعہ بلوچستان کے تمام اقدامات بشمول وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کی تعیناتی کی مکمل حمایت کرتے ہیں کہ چانسلرسیکریٹیریٹ نے ہمیشہ یونیورسٹی کے مفاد میں میرٹ پر اقدامات اٹھائے ہیں موجودہ اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن کی جانب سے جامعہ کے ساکھ کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سابق لک آفٹر وائس چانسلر نے غیرآئینی طریقے سے سینڈیکٹ کی میٹنگ کا انعقاد کیا،جسمیں 1996کے ایکٹ کے خلاف غلط فیصلے کئے گئے جس کی جامعہ بلوچستان کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی جن میں سابق لک آفٹر وائس چانسلر نے اپنے لیے تا ریٹائرمنٹ ایک سرکاری گاڑی بمعہ ڈرائیور،200 لٹر پیٹرول، اور 15000روپے،گھرکے یوٹیلٹی بلز جیسی مراعات سینڈیکیٹ سے منظور کرانا شامل ہیں نیزسنڈیکیٹ کی اسی میٹنگ میں کچھ من پسند لوگو ں کوغیرقانونی طریقے سے گھروں کی تزئین و آرائش کے لیے لاکھوں روپے منظور کرائی گئی۔ علاوہ ازیں سینڈیکٹ میں مختلف شعبہ جات کے سلیکشن بورڈ ز کو کینسل کرنے کے اقدامات سینڈیکٹ اختیارات کی ناجائز استعمال سمیت،1996 کے ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ چانسلر جامعہ بلوچستان اور گورنر بلوچستان نے 1996 ایکٹ کے خلاف انعقاد کی گئی سینڈیکیٹ میٹنگ کی منٹس روک کر جامعہ بلوچستان کو تعلیمی اورانتظامی تباہی سے بچایا۔پروگریسو پینل جامعہ بلوچستان چانسلر سیکریٹریٹ کی جانب سے بروقت اس متنازعہ میٹنگ کے منٹس کو روکنے کے عمل کی مکمل حمایت کرتاہے۔پروگریسو پینل کے ترجمان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن کی ان غیرقانونی فیصلوں اور مراعات کی حمایت ذاتی مفادات کے حصول کے سوا کچھ نہیں۔مزید بیان میں کہا گیا کہ،وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کی تعیناتی کو تعصب، ذاتی عناد اور لسانی بنیادوں پر نشانہ بنایا جارہا ہے موجودہ صورت حال میں جہاں پوری دنیا کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، ایچ ای سی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے۔جامعہ بلوچستان کی طرف سے آن لائن کلاسز کا اجرا ایک قابل ستائش اقدام ہے، اے ایس اے کی جانب سے آن لائن کلاسز کی مخالفت اور روکنے کا عمل تعلیم دشمنی کے مترادف ہے جس کی بھرپور مزاحمت کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں