محکمہ جنگلات،پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کا غیر ذمہ دارانہ رویہ نا قابل برداشت ہے،عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے موسی خیل کی سب تحصیل زمری پلاسین دھانہ سر کے جنگلات کی آگ پر قابو نہ پائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے چیف سیکریٹری بلو چستان کو نا اہلی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ محکموں کے افسران اور انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ محکمہ جنگلات،پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کا غیر زمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ رویہ نا قابل برداشت ہے،آتشزدگی سے نہ صرف جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ ایکو سسٹم بھی متاثر ہو رہا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے آگ پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کاروائی کریں،این ڈی ایم اے سے رابطہ کر کے آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر وں کا استعمال کیاجائے، آگ پر قابو پانے کی موثر سرگرمیوں اور اقدامات کا آغاز کرکے رپورٹ پیش کی جائے،وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ آتشزدگی سے متاثرہ جنگلات کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کے جامع پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں