ہمارے پاس پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ سے زیادہ اکثریت ہے،مونس الٰہی

لاہور: مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہےکہ ان کے پاس پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ سے زیادہ اکثریت ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس 172 اور (ن) لیگ کے پاس 168 ارکان ہیں اس لحاظ سے اکثریت ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر (ن) لیگ اکثریت کا دعویٰ کر رہی ہے تو حمزہ شہباز کو چیلنچ کرتا ہوں اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیں، اگر شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا تو چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔ مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ کے کئی ایم این ایز منحرف ہو چکے ہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں