بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج سے پیر تک تیزآندھی اور بارش کا امکان

کراچی (انتخاب نیوز) مغربی ہوائوں کے دو سلسلے آج سے پیر تک ملک کے مختلف اضلاع کو متاثر کریں گے، خیبر پختونخوا، پنجاب کے بیشتر علاقوں، سندھ اور بلوچستان میں آندھی کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج رات سے اتوار کے دوران تیز آندھی کے علاوہ کوئٹہ، خضدار، گوادر، لورالائی، آواران، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، چاغی، لسبیلہ اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مزید بتایا گیا کہ آندھی کی رفتار 80 سے 90 کلومیٹر تک ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں