بیٹے کے ہاتھوں سوتیلی ماں کو قتل کرانے کے الزم میں پڑوسن گرفتار، جیل روانہ

کراچی (انتخاب نیوز) سوتیلی ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کے بیان پر پولیس نے پڑوسن کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملیر سعود آباد سے گزشتہ دنوں گرفتار ملزم زین کے سنسنی خیز انکشاف کے بعد گرفتار کی گئی خاتون وریحہ کو پیش کیا گیا جسے عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم زین نے بیان دیا تھا کہ اسے اپنی سوتیلی ماں اظہرہ کے قتل پر پڑوسن خاتون وریحہ نے ہی اکسایا تھا، جس کی وجہ سے اس نے چھوٹے بھائی کی سالگرہ والے روز کیک لانے کے بجائے چھری لاکر اپنی سوتیلی ماں کو قتل کردیا تھا، ملزم نے بیان دیا تھا کہ اسکی حقیقی والدہ کے انتقال کے بعد وریحہ اس کے باپ سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کے والد کامران نے اظہرہ سے شادی کرلی تھی جس کا وریحہ کو دکھ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں