ایف بی آر کا 30 اور 31 مئی کو دفاتر رات 10بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے لیے دفاتر رات 10 بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق 30 اور 31 مئی کو ایف بی آر کے علاقائی دفاتر رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو سہولت پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی مجاز برانچزبھی 30 اور 31 مئی کو رات 10بجے تک کھلی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں