وفاق اور صوبائی حکومتیں کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں لاکھوں افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں وفاقی وصوبائی حکومت کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں اپنی قوم سے اپیل کرتاہوں کہ اس عالمی وباء سے حفاظتی تدابیر اختیار کریں بلوچستان کیلئے جو کچھ کیا تھا میں اور میری پارٹی کا ضمیر مطمئن ہے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے عوام اسے سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں انکا مزید کہنا تھا اس وقت پوری دنیا میں لاکھوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور لاکھوں اس عالمی وبا سے متاثر ہے مگر ہماری بدقسمتی یہ ہے ہم آج بھی اس وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں ہمارے شہر کھلیں ہوئے ہیں کوئی سوشل ڈسٹینس نہیں ہے ہم آج بھی اپنے محفل اور مجالس میں احتیاط نہیں بھرتے ہیں انکا مزید کہنا تھا اللہ کسی قوم کو جائلیت میں مبتلا نا کریں کیونکہ جاہل قوم نا ڈاکٹر، نا کسی سائنسدان کی بات کو سمجھ پاتا ہے اسے اللہ ہی سمجھا دے انکا مزید کہنا تھا میں اپنی قوم سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس وبا کو سنجیدہ لیں ماضی میں اس طرح کا معمولی وبا پھیلتا تھا ہم اس شہرکی طرف نہیں جاتے تھے اب کورونا وائرس ایک انتہائی خطرناک وائرس ہے اسکا علاج احتیاط کرنا ہے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک باندھ لیں چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں اور شوشل مومنٹ ترک کردے ورنہ بصورت دیگر یہ پھیل گیا اسکو کنٹرول کرنا ممکن نہیں ناممکن ہے نا باب بیٹے کے لیے کچھ کرسکتا ہے نا بیٹا ماں باب کے لیئے انکا مزید کہنا تھا اپنے دور میں بلوچستان اور تربت عوام کے لیے جو کچھ کیا تھا اس سے میرا اور میرے پارٹی کا ضمیر مطمئن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں