چیف جسٹس بلوچستان کا کوئٹہ شہر میں درختوں اور پودوں کو اکھاڑ کر ٹف ٹائل نصب کرنے کا نوٹس

کوئٹہ:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا کوئٹہ شہر میں درختوں اور پودوں کو اکھاڑ کر ٹف ٹائل نصب کرنے کا نوٹس کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو طلب کرکے فور ی طور پر کام روکنے اور رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے کوئٹہ شہر کی سڑکوں کے درمیان قائم ڈیوائیڈرز پر لگائے پودوں اور درختوں کو نکال کر ٹف ٹائل نصب کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو طلب کرلیا اور انہیں ٹف ٹائل کی تنصیب کا کام روک کر رپورٹ جمع کروانیاور گرین بیلٹس کو دوبارہ بحال کرتے ہو? درخت لگانے کا حکم دے دیا جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے منگل کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں چیف جسٹس کے احکامات پر شہر میں جاری ٹف ٹائل کی تنصیب کے کام کو فوری طور پر روکنے کی سفارش کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں