اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی مشترکہ اینٹی رائٹ مشقوں کا آغاز

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی مشترکہ اینٹی رائٹ مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ۔اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے مشترکہ مشقیں پولیس لائن میں شروع ہوگئیں ،کیپٹن (ر) عبدالسعید نوید ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی اورآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے مشترکہ مشقوں کا جائزہ لیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں