قطر سے ہنگو آنیوالے 18 افراد میں کورونا کی تصدیق

ہنگو میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز سامنے آگئے، تمام افراد گزشتہ روز قطر سے ہنگو پہنچے تھے۔ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کے مطابق ہنگو میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں 2 خواتین سمیت 18 افراد گزشتہ روز دوحا، قطر سے ہنگو آئے تھے۔پاکستان میں کورونا کے علاج کیلئے پلازمہ تھراپی کا پہلا تجربہ ہنگو میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 14 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہنگو میں مقامی طور پر کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں