نامعلوم افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشقلات کے آفس کے ریکارڈ جلا دیے

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ کوشقلات میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشقلات کے آفس روم میں گھس کر اسٹاف روم کے اندر موجود تمام ریکارڈ جلا دیے ہیں۔جس میں اساتذہ کے سروس بک، جئ پی فنڈ بک اور داخلہ و خارجہ سمیت دفتری ریکارڈ شامل ہیں۔ ہیڈماسڑ نے ڈی ای او کو اس کی اطلاع دی اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دیا۔ اطلاعات ہیں کہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے پوچھ گاچ کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں