بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے اپریل کے مہینے میں 681 ملین ٹیکس اکٹھا کر لیا

کوئٹہ : بلوچستان ریوینیو اتھارٹی نے اپریل کے مہینے میں 681 ملین ٹیکس اکٹھا کر لیا ہے۔گزشتہ سال محکمہ نے اپریل کے مہینے میں 482 ملین ٹیکس اکٹھا کیا تھا۔اس طرح رواں سال 200 ملین زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔محکمہ بی آ ر اے نے مالی سال 2019_20 میں اب تک 10.8 بلین اکھٹے کر لیے ہیں۔جبکہ اس مالی سال کا ہدف 11 بلین مقرر کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ملاقات میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے محکمہ کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہدف کو 11 بلین سے بڑھا کر 12 بلین کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے محکمہ بی آ ر اے نے ٹیکس وصولی مہم مزید تیز کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں