گورنمنٹ پرائمری اسکول سولدان کے طلباء کا اساتذہ کی عدم حاضری پر واشک تا ماشکیل شاہراہ پر دھرنا

واشک (نامہ نگار) گورنمنٹ پرائمری اسکول سولدان کے طلباء نے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے واشک ٹو ماشکیل روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کلی سولدان کے عوام تعلیم کی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ سولدان گورنمنٹ پرائمری اسکول کو تالا لگا ہوا ہے، اساتذہ اپنی ڈیوٹی سے غائب ہیں، بچوں کی زندگی تباہ ہورہی ہے، بچے کھجور کے باغات و گلیوں میں گھومتے پھرتے ہیں، جن کی زندگی تباہ ہورہی ہے اور سولدان کے گلوبل اسکول بھی بند اور ویران پڑا ہے، جن میں اساتذہ شروع دن سے ہی اپنی ڈیوٹی سے غائب ہی۔ بچوں کا مسقبل برباد ہورہا ہے، محکمہ تعلیم واشک بچوں کو تعلیم دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ اسکولوں میں کلسٹر فنڈز کرپشن کی نظر ہورہے ہیں، جن کی وجہ سے اسکولوں میں ڈیکس، کرسیاں، باتھ روم اور پینے کیلئے صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔ کلی سولدان کے بچوں نے اپنی تعلیم کے حصول کیلیے واشک ٹو ماشکیل شاہراہ کو بند کیا لیکن ان کے احتجاج سے ضلعی انتظامیہ و ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑ۔ سولدان کے بچوں نے حکومت بلوچستان و سیکرٹری ایجوکیشن سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچائیں، ہمارے اسکولوں کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں