وزیر اعظم کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد:قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وزیراعظم عمران خان منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف فیصلے لیے گئے ہیں، وزیراعظم نے اجلاس کے بات میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی وائرس اس طرح نہیں پھیلتا جس طرح کورونا وائرس پھیلتا ہے۔ اس سے بچاؤ کا واحد ذریعہ سوشل ڈسٹینسنگ ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپنے پہلے روز ہی دنیا بھر میں حالات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ہم نے بھی دنیا بھر کی طرح لاک ڈاؤن لگایا لیکن چونکہ پاکستان کی حالت دنیا بھر سے مختلف ہیں پاکستان کی معیشت بھی دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سست ہے۔ جس کے تحت ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں لاک ڈاؤن کو توڑا نرم کریں کیونکہ پاکستان کی ایک ایسی آبادی ہے جو دن کام کرکے رات کا کھاناتلاش کرتی ہے۔جبکہ رش جگہوں کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جس کے تحت بس سروس ٹرین سروس اور مقامی فلائٹ بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں