وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج گوادر پہنچیں گے

کوئٹہ:وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج(جمعہ)کو گوادر پہنچیں گے دورے گوادر کے دوران وزیر اعظم گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے،میاں شہاب شریف گوادر کے ماہی گیروں سے ملاقات بھی کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جمعہ کو صبح گیارہ بجے ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے، گوادر پہنچنے پر قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی اور وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزرا ان کا استقبال کریں گے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر وزرا کے ہمراہ ہوں گے دورے گوادر کے دوران وزیر اعظم میاں شہباز شریف اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں انہیں گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی میاں شہباز شریف دورے گوادر کے دوران ماہی گیروں سے ملاقات بھی کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں