لسبیلہ، کسٹم چیک پوسٹ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھالیہ سمیت غیرملکی اشیاء برآمد

لسبیلہ (انتخاب نیوز) لسبیلہ میں کسٹم اور چھالیہ اسمگلرز کے درمیان آنکھ مچولی جاری کھرکھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ پر مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھالیہ سمیت دیگر غیرملکی اشیاء برآمد مسلسل دوسری بار کھرکھیڑہ کسٹم کی کاروائی کتنی چھالیہ اور دیگر غیرملکی اشیاء برآمد کسٹم حکام موقف دینے سے گریزاں. اس سلسلے میں زرائع نے بتایا ہے کہ جمعہ کے دن لسبیلہ میں وندر کے قریب کھرکھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ پر غیرقانونی چھالیہ سے لوڈ مسافر کوچ کو روکنے کی کوشش میں مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے میں کسٹم نے کوچ کو تحویل میں لیا تاہم چھالیہ کی مقدار اور مقدمے کے اندراج کی کوئی خبر کسٹم حکام کی جانب سے جاری نہیں کی گئی دو روز قبل کھرکھیڑہ کسٹم نے حادثے کا شکار مسافر کوچ سے بھی چھالیہ برآمد کیا تھا مگر کسی قسم کا کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کیا گیا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کھرکھیڑہ کسٹم کی مسلسل کاروائیاں جاری ہیں مگر چھالیہ سمیت دیگر غیرملکی اشیاء کی کتنی مقدار برآمد کی ہے کتنے اسمگلرز گرفتار ہوئے ہیں کسی کو کسٹم حکام بتانے کے لیے تیار نہیں کسٹم حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں