چاغی سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی 2 گاڑیاں لیویز پولیس نے برآمد کرلیں

چاغی (انتخاب نیوز) تفتان لیویز کی کا میا ب کا رروائی میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر چھینی گئی 2گاڑیاں بر آمد کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں مزیدتحقیقات جاری ہے۔لیویز کے مطابق گزشتہ روز مسلح افراد چاغی میں گن پوائنٹ پر 2 گاڑیاں چھین کر فرار ہو گئے تھے بلکہ واردات کے دوران مزاحمت پر ایک ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا تھا گزشتہ روز تفتان لیویز نے کا میاب کا رروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیاں برآمد کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں