وزیر اعظم شہباز شریف کے پروگرام پی ایم لائف سیورز ٹیم کا لوگو جاری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم سٹریٹجک ریفارمز ہیڈ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل انیشیٹو آف سی پی آر ٹریننگ،پی ایم لائف سیورز ٹیم کا لوگو جاری کر دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ سی پی آر ٹریننگ، پروگرام ملک بھر میں شروع کیا جائے گا جس کے ذریعے تربیت یافتہ شخص ایمرجنسی resuscitation فراہم کر کے بہت سی جانیں بچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی لائف سیور ٹیم کا رکن بننے کے لیے، ایک شہری اپنے مقامی محکمہ صحت اور 1122 کے ساتھ یا کسی نامزد ہسپتال میں رجسٹر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد، شہری اپنے پڑوس میں 10 یا اس سے زیادہ شہریوں کو تربیت دینے کا عہد کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ایم لائف سیور ٹیم کاجو رکن زیادہ سے زیادہ شہریوں کو تربیت دے گا، وزیراعظم کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام حاصل کریں گا،پرائم منسٹر سی پی آر سکھانے کی مہم کا مقصد پاکستان کی تمام آبادی کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ ایمرجنسی میں قیمتی جانیں بچا سکیں، وزیراعظم اس ٹریننگ پروگرام کا جلد افتتاح کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں