حکومت کا بجلی کی قیمت دوبارہ بڑھانے کا فیصلہ انتہائی شرمناک عمل ہے، خرم شیر زمان

کراچی (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا بجلی کی قیمت ایک بار پھر بڑھانے کا فیصلہ شرمناک ہے، لٹیرے حکمران بجلی کی قیمتوں سے عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی چوس لیں گے، فیول ایڈجسمنٹ کے نام پرٹارگٹڈ کرپشن ایڈجسمنٹ کی جارہی ہے، گزشتہ رات کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی نہیں تھی، پی ڈی ایم نے عوام کو سنہرے خواب دکھا کر بیوقوف بنایا ہے، آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبرآزمارہے ہیں، عمران خان کی جاسوسی کے بجائے امپورٹڈ حکام اپنی کارکردگی عوام کو دکھائیں، جس طرح مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ رہے ہیں یہ عوام کو منہ نہیں دکھاسکیں گے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں