بجلی کی طویل بندش کیخلاف بی این پی کا کوئٹہ، چمن، ژوب شاہراہ پر دھرنا

کچلاک (انتخاب نیوز) کچلاک اورگردونواح سمت صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل ترین اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بی این پی کے مرکزی رہنماملک عبدالمجیدکاکڑکی قیادت میں کوئٹہ چمن اورژوب شاہراہ بلاک،ٹریفک جام،کیسکوحکام کی جانب سے تین دن مہلت مانگنے پر احتجاج موخر،تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر اورخصوصاکچلاک اورتمام پشتون بیلٹ میں کیسکوبلوچستان کی جانب سے مسلط کیاگیا اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،وولٹیج کی کمی وبیشی اورنامناسب رویہ کے خلاف بی این پی کے مرکزی رہنماملک عبدالمجید کاکڑ،حاجی گلاب خان خلجی،جمعیت نظریاتی کے صوبائی نائب صدر مفتی رحمت اللہ خلجی اوربشیر احمدکاکڑ ایڈووکیٹ کی قیادت میں کوئٹہ چمن اورژوب شاہراہ پر کیسکودفترکچلاک کے سامنے ٹائرجلاکراورروکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک دی گئی،اس موقع پر ملک عبدالمجید کاکڑ،حاجی گلاب خان خلجی اورمفتی رحمت اللہ خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسیکوبلوچستان نے دانستہ طوربلوچستان کے باسیوں اورخصوصاپشتونوں کے ساتھ تیسری درجے کی شہری کاسلوک رواء رکھاہے،سردیوں میں گیس کی بندش اورگرمیوں میں بجلی کی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اوروولٹج کی کمی وبشیی کرکے عوام کوعذاب میں مبتلاکرکے رکھ دیاہے،تودوسری جانب بجلی وولٹیج کی کمی وبیشی کی وجہ سے زمینداروں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوکرزمیندارنان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئیں،ایک طرف مہنگائی اوردوسری طرف بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے کاروبارزندگی کو بری طرح متاثرکرکے تاجربرادری کو نان شبینہ کامحتاج بنادیاہیں،کیسکوحکام صارفین کو جھوٹی تسلیاں دیکر ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں،لیکن اب ان کی جھوٹی تسلیوں کے بجائے اپنے جائزحقوق کے لئے آئینی راستہ اختیارکرتے ہوئے ہرجمہوری احتجاج سے دریغ نہیں کرینگے،کیسکوحکام اورپولیس ہمیں دھمکیوں سے مرغوب نہیں کرسکتیں،اس موقع پرکیسکوسب دوپژن آفسیر رانامحمدعظیم اورایکسین کیسکونے مذاکرات کرکے تین دن کے اندربجلی کا مسئلہ حل کرنے اوروولٹیج کی کمی کوپوراکرنے پر احتجاج کو تین دن کے لئے موخرکردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں