27 سال کے دوران چھٹی نہ کرنے والے امریکی شہری کو 2 لاکھ 13 ہزار ڈالر کا عطیہ

لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) لاس ویگاس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک 54 سالہ ریسٹورنٹ ورکر کیون فورڈ نے کہا ہے کہ اس نے اپنے 27 سال میں کام سے ایک دن بھی چھٹی نہیں کی۔ فورڈ جو کہ ایک فوڈ سروس کمپنی کے تحت، برگر کنگ اور Cinnabon جیسے ریستورانوں کے لیے کام کر رہا ہے، کو ان کی مثالی خدمات کے لیے انتظامیہ کی طرف سے تحفہ ملا۔ فورڈ کی بیٹیوں میں سے ایک سیرینا نے اپنے اور اپنے بہن بھائیوں کی کفالت کے لیے سخت محنت کرنے کیلئے اپنے باپ کی لگن کو عزت دینے کے لیے ایک GoFundMe بنایا۔ گوفنڈ می میں 200 ڈالر تک کی حد مقرر کی گئی تھی۔ جس میں پوری دنیا سے لوگوں نے بڑی تعداد میں رقم جمع کرائی، فنڈ میں اداکار ڈیوڈ اسپیڈ نے فورڈ کو 5 ہزار ڈالر کی رقم امداد دی۔ فورڈ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنے پوتے پوتیوں سے ملنا میرا خواب تھا جو حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔ میں نے کبھی یہ نہیں سوچھا تھا کہ کام کے دوران میں چھٹی کروں۔ انہوں نے امداد دینے والے آسٹریلوی اور برطانوی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر چیز کیلئے شکر گزار ہوں، ہر دن کیلئے جب میں اٹھتا اور اپنے کام پر جاتا تھا، میں یہی سوچتا تھا کہ میں ایک اچھا شہری اور اچھا امریکی ہوں، یہی میری زندگی ہے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں نے اپنی بیٹی اور پوتے پوتیوں کو چار سال سے نہیں دیکھا تھا۔ ایک جذباتی آن ایئر لمحے میں کیون کو اپنی بیٹی سرینا اور اپنے تین پوتے پوتیوں کے ساتھ ملایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں