کوسٹ گارڈ نے 291 ملین ڈالر مالیت کی پکڑی گئی منشیات نذر آتش کردی

کراچی (پ ر) کوسٹ گارڈزنے حسن شاہ مزارکے قریب ممنوعہ اسمگل اشیا اور منشیات کے جلانے کی تقریب کا اہتمام۔ تقریب میں عسکری، سول افسران، انٹرنیشنل کیمونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت۔ اس حوالے سے ترجمان کوسٹ گارڈ اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام، منشیات کو تلف کرنا اور معاشرے میں آگاہی پھیلانا ضروری ہے۔ اسمگلنگ اور منشیات کا ناسور کس طرح ہماری قوم اور بین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ہم سب کو مل کر ان کیخلاف جہاد کرنا ہوگا۔ کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر بالخصوص اسمگلنگ منشیات اور انسانی ا سمگلروں کیخلاف نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کوسٹ گارڈز کی طرف سے آج نذر آتش کی جانے والی 1954 کلو گرام چرس۔ 7.55کلو گرام ہیروئن،61.5کلو گرام کرسٹل،10.13کلو گرام افیون اور1500کلوگرام بھنگ شامل ہے۔ 29,348 کلوگرام چھالیہ، 556 کلو گرام چھالیہ (سپاری)، 29,267 پیکٹ انڈین گٹکا، نسوار، 162 بیگ چائنا سالٹ، 4,461 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ ترجمان کوسٹ گارڈ۔ 1080 شراب کی بوتلیں اور 16 ٹن بیئر کی تلف کردیے گئے۔ نذر آتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 291 ملین ڈالر ہے۔ کوسٹ گارڈز ہر سال اس تقریب کا اہتمام کرتی ہے تا کہ معاشرے میں اس نا سور کیخلاف آگاہی کو اجاگر کرسکے۔ اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ تن مصروف عمل رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں