سوڈان میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے، آٹھ افرادہلاک

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں فائرنگ سے آٹھ افرادہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں ایک مرتبہ پھر آٹھ مظاہرین مارے گئے ہیں، قبل ازیں جمہوریت نواز تنظیم نے گزشتہ برس اکتوبر کی فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کال دی تھی۔ سوڈان کے ڈاکٹروں کی کمیٹی کے مطابق خرطوم کے جڑواں شہر اومدرمان میں پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ ایک دوسرے واقعے میں خرطوم میں دریائے نیل کے کنارے ایک شخص اور ایک بچہ گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے دارالحکومت میں پل بند کر دیے اور ہزاروں مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی۔ سوڈان کے سب سے بڑے جمہوریت نواز گروپ نے ملک گیر ریلیوں کی کال دے رکھی ہے۔ سوڈان میں گزشتہ برس فوج نے بغاوت کرتے ہوئے سویلین حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں