ایچ ڈی پی کا یوم ہزارگی ثقافت جوش و خروش سے انفرادی طور پر منانے کا اعلان

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں 19مئی کو یوم ہزارگی ثقافت کے طور پر منانے کااعلان کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اس روز کی انتہائی جوش وخروش مگر انفرادی طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پارٹی قیادت،کارکنان اور ہزارہ قوم یہ دن اپنے گھروں میں سیلف آئسولیشن اور قرنطینہ میں رہ کر منائے گی اس روز کی اہمیت اور ہزارہ قوم کی قومی،تاریخی وثقافتی اہمیت کے پیش نظر ہزارہ قوم سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ پر اپنے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرکے پوری دنیا میں شایان شان طریقے سے اپنی قومی وتاریخی ورثاء کو اجاگر کریں بیان میں کہا گیا کہ قوموں کی تاریخ میں ان کے ثقافت کو انتہائی کی خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے ثقافت کسی قوم کی شناخت ہوتی ہے اور اس سے قوموں کے طرز بردوباش ان کے لباس،رہن سہن ان کے خوراک وپوشاک،ادب،شاعری،فنون لطیفہ سے دنیا کے دیگر اقوام کوآگاہی حاصل ہوتی ہے یہبات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہزارہ قوم اس خطے کی قدیم ترین اقوام میں سے ایک قوم ہے جس کی ہزاروں سال پر محیط تاریخ ان کی جداگانہ حیثیت کو ثابت کرنے کیلئے کافی ہے اس خطے سمیت پوری دنیا میں ہمارے بزرگوں کے ثقافتی ورثے آج بھی یہ گواہی دے رہے ہیں کہ ہزارہ قوم تاریخی طور پر ایک متمدن اور مہذب قوم رہا ہے ہماری نئی اور موجودہ نسل کو اپنی شناخت،تاریخ اور ثقافت سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں پارٹی خصوصی طور پر کوشش کررہا ہے کہ ہزارہ قوم کے ہر فرد کو اپنے تریخ سے آگاہی حاصل ہو بیان میں پارٹی کارکنان کو سوشل میڈیا میں بھر پور مہم چلاکر 19مئی کو ہزارگی ثقافتی دن منانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس روز کی مناسبت سے قومی وعلاقائی سطح پر امن،رواداری،بھائی چارگی کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کی تاکید کی گئی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ انفرادی طور پر یوم ثقافت اپنے گھروں میں منانے کا اہتمام کر کے سوشل میڈیا پر اس کی بھر پور تشریح کا اہتمام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں