تربت ، فورسز پر حملہ ،افسر سمیت 6اہلکار جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کے حملے میں فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں معمول کی پٹرولنگ سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سےحملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں فوج کا ایک افسر اور 5 جوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور قیصرانی بلوچ ، اٹک کےلانس نائیک خضر حیات، مردان کےسپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں