اسپلنجی و مرو میں باغات و فصلات پر ٹڈی دل کا حملہ، اسپرے کا مطالبہ

مستونگ: تحصیل دشت کے علاقہ "” مرو”” میں ٹڈی دل کا باغات اور فصلوں پر بڑے پیمانے پر حملہ، زمینداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ، سال بھر کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ جبکہ حکومت و محکمہ زراعت کی جانب سے ٹڈی دل کو تلف کرنے کی دعوے دھرے کہ دھرے رہ گئے۔۔۔۔اسپلنجی کےزمیندار حاجی موسی بنگلزئی، نوراللہ بنگلزئی، پسند خان بنگلزئی ودیگر نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے تحصیل دشت میں ٹڈی دل کی یلغار آ چکی ہے اور خصوصا مرو و آس پاس کے علاقوں میں زمینداروں کی کھڑی فصلیں سیب ، چیری ، آڑو ، زردالو ، مٹر ، پیاز اور دیگر فصلوں پر حملہ آور ہوکر فصلوں کو تباہ کر رہے ہے۔۔۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف زمیندار طبقہ کیسکو کے ظالمانہ اور زمیندار کش پالسیوں اور طویل ترین بجلی لوڈشیڈنگ نے کاشتکاروں کی کمر توڑ دی ہے اور دوسری جانب رہی سہی کسر ٹڈی دل کے حملے نے پوری کر دی ہے۔۔۔انھوں نے کہا کہ اگر ٹڈی دل کی روک تھام اور خاتمے کے لیے حکومت اور محکمہ زراعت کی جانب سے اگر اسی طرح مزید مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو تحصیل دشت کے مرو سمیت دیگر علاقوں میں کھیتی باڑی کا شعبہ مکمل طور پر تباہ ہو گا۔۔۔۔اور اس سے شعبہ سے منسلک ہزراوں افراد بے روزگار ہو کر خود کشی پر مجبور ہونگے۔۔۔۔انھوں نے حکومت اور محکمہ زراعت کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ دشت مرو میں ٹڈی دل کی روک تھام اور خاتمے کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھا کر زمینداروں کے فصلوں کو نقصان سے بچائیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں