ہیری اور میگھن نے ہالی وڈ اداکار ٹائلر پیری کے محل نما گھر میں رہائش اختیار کرلی
لندن:برطانوی شاہی خاندان سے سبکدوش ہونے والے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کیلی فورنیا کے انتہائی پوش علاقے بیورلے ہلز میں واقع ہالی وڈ اداکار اور پروڈیوسر ٹائلر پیری کے محل نما گھر میں رہائش اختیار کرلی ہے اور اسی گھر میں ننھے آرچی کی پہلی سالگرہ بھی منائی گئی۔اس محل کا بندوبست شہزادہ ہیری اور پروڈیوسر ٹائلر پیری کی مشترکہ دوست اوپرا وینفرے نے کیا ہے۔ اس محل نما گھر کی مالیت 18 ملین ڈالر ہے جب کہ یہ گھر 22 ایکٹر پر محیط اور 8 کمروں پر مشتمل ہے۔یہ مینشن بیورلے ہلز کی دلفریب پہاڑی پر واقع ہے اور اطراف کے تمام مینشنز کی بھی خصوصی حفاظت کی جاتی ہے۔ ہیری اور میگھن مارچ سے اسی گھر میں مقیم ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ اس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ ہیری یا میگھن مارکل کو اس سے پہلے کبھی بھی ٹائلر پیری کے ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا اور اداکار کا ہیری سے تعلق اوپرا وینفرے نے قائم کیا ہے۔