جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے ادویات درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، بھارت سے جان بچانے والی ادویات کی اڑ میں معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کی گئی، وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات درآمد کرنے کا اس وقت انکشاف ہوا جب بھارت سے مزید 429 ادویات درآمد کرنے کی سمری پیش ہوئی۔سمری میں مزید ادویات درآمد کرنے کی سفارش کی گئی تھی ان ادویات میں لائف سیونگ اور ملٹی وٹامن ادویات بھی شامل تھیں۔ اجلاس میں جب بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد پر سوالات اٹھائے گئے تو معاون خصوصی ظفر مرزا اور سیکرٹری صحت لاجواب ہوگئے۔ان سے سوال کیا گیا کہ بھارت سے درآمد ادویات کونسی ہیں؟ کیا تمام ادویات جان بچانے والی ہیں؟ جس پر ظفر مرزا نے کہا کہ فہرست کی تیاری میرے علم میں نہیں۔جس پر وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کو ادویات اسکینڈل کی انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں