اسرائیلی فوج نے سرحد پار کرنے والا حزب اللہ کا ڈرون مارگرایا

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان سے سرحد پار کرنے والے ایک چھوٹے ڈرون کو روکا اور اسے مار گرایا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا نے بھیجا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوج نے مزید کہا کہ پرواز کے دوران ڈرون کو ٹریک کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی فوج اسرائیلی خودمختاری کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے کو کنٹرول کرتی ہے جہاں بیروت اور تل ابیب کے درمیان تیل اور گیس سے مالا مال 860 مربع کلومیٹر کے سمندری علاقے پر تنازع ہے۔اسرائیل کا دعوی ہے کہ حزب اللہ کے پاس ایرانی ہتھیار اور میزائل ہیں۔اسرائیلی تحقیقی مرکز "الما” کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس تقریبا 2000 ڈرونز ہیں، جن میں سے بہت سے تہران نے تیار کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں