شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرکی تنصیب کاکام مکمل

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن میں40ایم وی اے استعدادکار والے نئے پاور ٹرانسفارمرکی تنصیب کا کام جمعرات کی شام مکمل کرلیااور ٹرانسفارمرکی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد جمعہ 10مئی کو صبح دس بجے مذکورہ پاورٹرانسفارمرکوانرجائز کرکے آپریشنل بھی کردیاگیا۔جس کے بعد اب اس ٹرانسفارمرسے منسلک تمام متاثرہ فیڈروںکوبجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے اور اب اُن تمام فیڈروں کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکوانجےنئر شفقت علی نے صارفین کی مشکلات کومد نظررکھتے ہوئے کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) اور گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) کو خصوصی ہدایات دئےے گئے کہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن میں نئے پاور ٹرانسفارمرکی تنصیب کاکام ہنگامی بنیادوںپر مکمل کیاجائے تاکہ صارفین کی مشکلات کاازالہ کیاجاسکے۔ واضح رہے کہ ہفتہ 4مئی کی شام کو 132kVشیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرنمبر1 میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جسکے نتیجے میں گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر سے منسلک 11kVجبل نور، دوستین، داریم، چشمہ، نوحصار، خروٹ آباد، آئی ٹی یونیورسٹی، کڈنی سینٹر اور ایف سی فیڈرزمتاثر ہوگئے ۔بعدازاںکیسکونے متاثرہ فیڈروں کو متبادل انتظا م کے تحت یعنی گرڈ اسٹیشن میں موجود دوسرے پاور ٹرانسفارمر سے لوڈمینجمنٹ کے زریعے بجلی فراہم کردی ۔ تاہم کیسکونے متعلقہ فیڈروں سے بجلی بندش پر پیش آنیوالی زحمت پر متاثرہ علاقوں کے صارفین سے معذرت کی ہے اوراس دوران متعلقہ صارفین کی جانب سے کیسکوکے ساتھ تعاون کوبھی سراہاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں