لورالائی،زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

لورالائی:بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع لورالائی کے علاقے سرکئی جنگل کلی کنور آباد میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد محمد اسلم اور محمد سلیم جاں بحق جبکہ محمد جان نامی شخص زخمی ہو گیا ہے جاں بحق ہونے والے افراد آپس میں سگے بھائی جبکہ زخمی ان کے چچازاد بتائے جا رہے ہیں جاں بحق بھائیوں کی نعشوں اور زخمی شخص کو لورالائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے مختلف پہلوں سے مقامی لیویز تحقیقات جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں