لاک ڈاؤن، غریب عوام کے نام پر مخصوص طبقے کو مالا مال کیا گیا، مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پسے ہوئے غریب عوام کے نام پر مخصوص طبقے کو مالامال کیا گیا، ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری، رکشے والا، ریڑھی بان، دیھاڑی دار، اور پرائیوٹ ملازمین کی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں مگر نااہل حکومت ان کی مجبوری کی آڑ میں اپنے مفادات کیلئے راہیں تلاش کرنے میں لگی رہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کو باپ پارٹی کے عہدے داروں پر خرچ کیا جارہا ہے جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے اپوزیشن کو دیوار سے لگاکر بندکمروں میں بیٹھ کر واٹس ایپ کے ذریعے صوبے کے عوام کی قسمت سے کھیل رہے ہیں اور لاک ڈان اور آزمائشی حالات سے فائدہ اٹھا کر بلوچستان کو پسماندگی کی طرف لے جارہے ہیں دوسری طرف وفاق میں بیٹھے ہوئے وہ حکمران ہیں جن کی حالت دیکھ کر ملک وقوم کی قسمت پر رونا آتا ہے کہ اس ملک کا کیا بنے گاانہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے مقدس نام کو استعمال کرنے والوں سے رات چھپ کے لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچانے کی توقع تو دور کی بات ہے مگر جو اعلانات اور جھوٹے وعدے کئیے گئے اس کا جواب دینے والا کوئی نہیں جس کیلئے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی گئی لیکن حقیقت وہ ہے جو عوام کے سامنے ہے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا نظام تک نہیں بن سکا جو لوگ طبعی موت مرتے ہیں ان کی موت کے بعد کرونا مریض قرار دے کر انسانیت کے ساتھ ناروا برتا کیا جارہاہے اور جو حقیقی مریض ہیں ان کا پرسان حال نہیں ہے جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے گزشتہ روز چھ فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک ناقابل تسخیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں