فلسطینیوں اور اسرائیلی افواج کے مابین 9 مقامات پر تصادم، متعدد زخمی

غرب اردن (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے مغربی کنارے کے شہروں اور دیہات میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور 3 مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔ اس کے علاوہ تصادم کے 9 واقعات میں فلسطینیوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی گئی۔القدس میں سلوان، بطن الھوا، المصرارہ اور العیسویہ میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قابض فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔رام اللہ میں، مزاحمت کاروں نے سلواد، کفر نعما اور بیت اری بستی میں تصادم اور پتھراؤ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔بیت لحم میں مسلح افراد نے راحیل ڈوم کیمپ میں قابض فوجیوں پر فائرنگ کی۔الخلیل میں ترقومیہ کراسنگ اور ام الخیر میں جھڑپیں شروع ہوئیں، جہاں شہریوں نے گاؤں میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا۔گذشتہ ہفتے مغربی کنارے میں قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں اور تصادم دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں