امریکا میں مہلک وبا کورونا وائرس سے مزید 1ہزار 422 افراد ہلاک

واشنگٹن: کورونا وائرس سے امریکا میں مزید ایک ہزار 422 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد تعداد 80ہزار 37 ہو گئی، سابق صدر براک اوباما نے کورونا وائرس کے بحران پر ڈونلڈ ٹرمپ کے رد عمل پر کڑی تنقید کی ہے۔ مہلک وائرس نے امریکا کو جکڑ رکھا ہے،مزید ایک ہزار 422 افراد ہلاک ہو گئے۔سب سے زیادہ 186 افراد ریاست نیویارک میں جان کی بازی ہار گئے۔ ریاست میساچیوسٹس میں 138 افراد لقمہ اجل بنے، متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 48 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے تجزیے کے مطابق امریکہ میں ایک تہائی اموات کیئر ہومز اور نرسنگ کے مراکز میں ہوئیں، بیماریوں سے بچاؤ کے ادارے نے نرسنگ کے مراکز کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما نے کورونا وائرس پر امریکی رد عمل کو تباہ کن قرار دے دیا، امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے ایک نجی کال میں کہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں