میرے بھائی پولیس ہیڈ کانسٹیبل پٹھان خان جتک نے خود کشی نہیں کی، مولا حسن جتک

ڈیرہ مراد جمالی:میرے بھائی پولیس ہیڈ کانسٹیبل پٹھان خان جتک نے خود کشی نہیں کی ہے بلکہ دوران ڈیوٹی انہیں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا ہے جوکہ گزشتہ شب پٹ فیڈر سوئی گیس پائپ لائن چوکی پر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے تھے تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے خودکشی کی جو خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے جن کی سختی سے ترید کی جاتی ہے میرابھائی دوران ڈیوٹی شہید ہوا ہے ان کو شہادت کا درجہ سرکاری سطح پر دیا جائے کیونکہ انہیں اپنے فرائض منصبی کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے سابق کونسلر مولا حسن جتک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولاحسن جتک نے بتایا کہ میرا بھائی پولیس ہیڈ کانسٹیبل پٹھان خان جتک گزشتہ سترہ سال سے محکمہ پولیس میں اپنی فرائض سر انجام دے رہا تھا اور وہ تعلیم یافتہ،مکمل صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ چھ بچوں کے والد تھے جنہیں سوموار کی صبح گیس پائپ لائن چوکی پر ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہیکہ حقائق کو جانے بغیر بعض افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر میرے بھائی کی شہادت کو خودکشی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ان خبروں میں کسی قسم کی حقیقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میرا بھائی ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ہمیشہ محکمہ پولیس میں گزشتہ سترہ سال سے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہا تھا انہوں نے ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی اورایس ایس پی سے عرفان بشیر سے اپیل کی ہیکہ میرے بھائی کو سرکاری سطح پر شہید قرار دیکر لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں