اوستہ محمد، موسلا دھار بارش سے متعدد علاقے زیر آب، سیلابی ریلوں کا اندیشہ

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمد اور آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش نشیبی علاقے زیر آب۔14اگست کو خوشیاں ماند پڑگئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اوستہ محمد۔فیض آباد۔خانپور۔کیٹل فارم سمیت آس پاس کے علاقوں میں رات ایک بجے سے طوفانی بارش سیلابی علاقوں میں خوف حراس کھلے آسمان تلے لوگ بے یارو مدد گار پڑے ہیں مزید پہاڑوں سے پانی کا سیلابی ریلہ گندا واہ جھل مگسی سبی سے ناڑی بینک۔ دریا بولان کا پانی نصیر آباد اور جعفرآباد کا رخ کر لیا جبکہ شہر اوستا محمد میں ہر کالونی اور روڈوں پر پانی ٹھر گیا 14اگست کی خوشیاں ماند پڑ گئیں کیونکہ روڈ راستے پانی اور کیچڑ سے بھر گئے لوگوں میں خوف حراس لوگ اپنے گھروں سے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے لگے میونسپل کار پریشن پانی نکالنے میں بری طرح ناکام ہو گیا جبکہ پارش کا سلسلہ رات ایک بجے سے شروع ہوا جو صبح تک چلتا رہا اس وقت بھی ہلکی ہلکی بوندا باندی جاری رہی شام تک شہر میں گلیوں میں پانی ال تھل ہوگیا نالیوں کا اور پارش کا پانی سمندر کا منظر پیش کرنے لگا لوگوں ن اللہ کے حضور معافیاں مانگنے لگے اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو مزید سیلاب کا اندیشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں