روس، ریٹائرمنٹ ہوم میں آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، 9 شدید زخمی


ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو میں ریٹائرمنٹ ہوم میں آتشزدگی میں 9 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کراسنوگورسک کی میونسپل گورنمنٹ نے بتایا کہ ماسکو کے علاقہ کراسنوگورسک میں گزشتہ درمیانی شب ایک نجی کیئر ہوم میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے 9 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔ روسی خبر رساں اداروں کے مطابق کیرہوم میں آتشزدگی کے وقت 37 افراد موجود تھے۔
Load/Hide Comments