اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جام کمال کا اظہارِ تشویش

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے کے عوام اور دکانداروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو لاک ڈاؤن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار اور دیگر لوگ حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے رش ختم کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر پر بہتر طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے علمائے کرام کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں