کوئٹہ،سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں فائرنگ

کوئٹہ: ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں مریض کی عیادت کے لئے آنے والے 2گروپوں میں فائرنگ، ٹراما سینٹر میں فائرنگ سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں مریض کی عیادت کیلئے آنیوالے 2 گروپ آپس میں الجھ پڑے اس دوران ایک شخص نے ٹراما سینٹرل کے اندر فائرنگ کردی جس کے باعث ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہسپتال میں بھگدڑ مچھ گئی، ترمان سول ہسپتال کے مطابق سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر کی سیکورٹی کی مخدوش حالت پر کوئی مرتبہ متعلقہ حکام کو مراسلہ بھیجا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں