کوئٹہ سے ڈیرہ مراد جمالی جانے والے گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی

سبی: سبی جیکب آباد قومی شاہراہ ڈنگڑا کے مقام پر کوئٹہ سے ڈیرہ مراد جمالی جانے والے گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد قومی شاہراہ ڈنگڑا کے مقام کوئٹہ سے ڈیرہ مراد جمالی جانے والی شہروز گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں عبدالستار ولد عبدالباری اور عیسیٰ محمد ولد بہرام خان موقع پر جان بحق جبکہ نذر محمد ولد عجب گل، صابر علی ولد مہر علی ذخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سبی لے جایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ذخمی اور جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتا یا جاتا ہے مزید تحقیقات مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں