وزیراعظم شہباز شریف آج ضلع کچھی کے علاقے بولان کا دورہ کریں گے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف آج ضلع کچھی کے علاقے بولان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف آج اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے جہاں سے وہ سیلاب سے متاثرہ ضلع کچھی کے علاقے بولان جائیں گئے وزیر اعظم کو سیلاب میں بہہ جانے والے این 65 قومی شاہراہ پر بی بی نانی پل اور پنجرہ پل کی مرمت کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی بعدازاں وزیراعظم واپس کوئٹہ آئیں گے۔
Load/Hide Comments


