کورونا وائرس پھیلانے والے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ سندھ حکومت

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وبائی امراض ایکٹ 2014کے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی۔ آرڈیننس کے مطابق کسی ادارے میں متاثرہ فرد کی وجہ سے وائرس پھیلا تو جرمانہ عائد ہوگا، جرمانہ وائرس پھیلانے والے کورونا کے مریض یا ادارے پر عائد کیا جائے گا۔ متن میں درج ہے کہ جرمانہ کم سے کم دو لاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک ہوگا۔ فرد یا ادارے کی طرف سے مسلسل خلاف ورزی پر جمانے کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ آرڈیننس کا مسودہ ستائیس اپریل کو سندھ کابینہ اجلاس میں منظور کیا گیا تھا جس پر گورنر سندھ نے دستخط دیے تھے۔ سندھ اس قسم کا آریننس منظور کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔ صوبے میں ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کا مقصد کورونا میں رکاوٹ اور پھیلانے کا سبب بنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں