بلوچستان حکومت کی ترجمان ہوش میں آگئیں، تین ماہ بعد سیلاب سے متاثر گھر کا دورہ

کوئٹہ ( آن لائن) سیلاب کی تباہ کاریاں، حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ کو 3 ماہ بعد ہوش آیا، کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع ایک گھر کا دورہ کرکے واپس اسلام آباد چلی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ماہ جون کے مہینے سے شروع ہونے والے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 270 ہوگئی جبکہ 64ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہزاروں بے گھر افراد حکومت کی جانب سے امداد اور بحالی کے منتظر ہیں حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ بھی سکرین سے غائب رہی 3ماہ بعد 9ستمبر کو کوئٹہ پہنچیں جہاں موصوفہ نے وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کے بعد صوبے کی تباہی کواجاگر کرتے ہوئے سریاب میں واقع ایک مکان کادورہ کرکے واپس اسلام آباد چلی گئی ،موصوفہ جب سے حکومت بلوچستان کے ترجمان کے عہدے پر تعینات ہوئی ہیں بلوچستان کی بجائے اسلام آباد کی ہوکر رہ گئی ہے جہاں وہ بلوچستان ہائوس اسلام آباد کے وسائل کو شیرمادر سمجھ کر استعمال کررہی ہے تعیناتی کے بعد اب تک بلوچستان میں موجودگی تودرکنارچند گھنٹوں یا دنوں کیلئے کوئٹہ تشریف لاکر صوبائی حکومت کے وسائل پر مہنگے ترین ہوٹل میں رہائش اختیار کرتی ہے ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے تمام 35 اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔بلوچستان حکومت کے مطابق صوبے میں 13 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد مکانات یا تو گر گئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں