روسی صدر ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں روسی سفارتخانے نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتین نے برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کو تخت پر فائز ہونے پر مبارکباد دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوتین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کے تخت پر فائز ہونے پر اپنی مخلصانہ مبارکباد اور نیک تمناں کا اظہار کرتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں آپ کی کامیابی، اچھی صحت اور نیک تمناں کا متمنی ہوں۔”ایک بیان میں صدر پوتین نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی رعایا کی محبت اور احترام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر طاقت کا لطف اٹھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عظیم برطانیہ کی جدید تاریخ کے اہم ترین واقعات کا ان سے گہرا تعلق تھا۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔پیسکوف نے کہا کہ اگرچہ روسی ان کی دانشمندی کی وجہ سے ان کا احترام کرتے تھے لیکن ملکہ کی آخری رسومات میں پوتین کی شرکت "زیر غور نہیں” تھی۔


