امریکی نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے دوری اختیار کر لی

واشنگٹن: امریکی نائب صدر مائیک پنس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوری اختیار کرلی ہے۔ اس بات کی تصدیق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق دوری کا بنیادی مقصد امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کچھ روز تک دور رہنے کا فیصلہ خود امریکی نائب صدر نے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر پہ منحصر ہے کہ وہ کب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں